چیئرمین نیب بنتے ہی جسٹس (ر) جاوید اقبال کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئیں ، عدالت میں بڑا قدم

10  اکتوبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) جسٹس (ر) جاوید اقبال کی چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب ) کے عہدے پر تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی۔اسامی پر تعیناتی سے

قبل قانون کے مطابق اخبار میں اشتہار دیا گیا اور نہ ہی سرچ کمیٹی بنائی گئی جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے ۔بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے اپنی مرضی سے چیئرمین نیب کو تعینات کیا اس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت نہیں کی گئی جو قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر تعیناتی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ رہے مگر انہوں نے رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے احکامات نہیں دیئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر نئی تقرری کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو اپوزیشن کی مشاورت سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دے دی تھی اور باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…