’’انٹیلی جنس بیورو کا جعلی خط‘‘ اےآر وائی ٹی کیخلاف مقدمہ درج

8  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موقر قومی روزنامے ’’ڈان ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے منسوب 37 اراکین پارلیمنٹ کی فہرست کو نشر کیے جانے کے معاملے پر ہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں آئی بی کے ڈائریکٹر عمران خان جدون نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر خبر نشر کرنے پر ایک نجی چینل کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس پر صحافتی حلقوں کی جانب

سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی بی کے ڈائریکٹر کی جانب سے دائر کروائی جانے والی ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 420، 468، 471، 500 اور 505 کو شامل کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں اے آر وائے نیوز پر نشر کی جانے والی آئی بی سے منسوب کی گئیں جھوٹی دستاویزات پیش کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی گئی ہے، ’جس کے باعث اراکین پارلیمنٹ اور حساس ریاستی ادارے کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی‘۔رپورٹ کے مطابق 25 اور 27 ستمبر کے درمیان نامعلوم افراد نے آئی بی کے لیٹر پیڈ پر ایک جعلی خط تیار کیا، جس میں 37 حکومتی اراکین پارلیمنٹ پر دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہونے کا الزام لگایا گیا، جسے بعد میں ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ’آئی بی کے ساتھ منسوب کی گئیں خبروں کے باعث ایک حساس ریاستی ادارے کی دیانت داری کو نقصان پہنچا‘۔دوسری جانب آئی بی کے اس اقدام پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ (آر آئی یو جے) کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، صحافتی تنظیم نے ٹی وی چینل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے حوالے سے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی اور وزیر داخلہ سے ایف آئی آر کے فوری طور پر اخراج کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…