حکومت ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کے بعد اب عدلیہ اور فوج کیخلاف کیا کرنے جا رہی ہے، سینئر سیاستدان کا اہم انکشاف

6  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ مہینہ انتہائی اہم ہے قوم کو اپیل کرتا ہوں جاگتے رہنا،ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی

ہے۔شیخ رشید نے نیا انکشاف کیا کہ آئین وقانون میں مزیدترمیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،حکومت آئین میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف ترامیم لانے والی ہے، ن کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہیے تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ یہ آئین میں ترامیم ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کر ررہے ہیں۔گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…