اسی ماہ اکتوبر کے مہینے میں کیا ہونیوالا ہے؟بابر اعوان نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

4  اکتوبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اکتوبر پاکستان کے لیے آسان مہینہ نہیں رہا،اکتوبر کے مہینے میں پورے پاکستان سے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کی آواز آئے گی ،جو شخص پارلیمنٹ جانے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ کیسے پارٹی چلا سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کو تین بڑے بحرانوں میں مبتلا کیا گیا ہے۔

آئین کہتا ہے نا اہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف نہ نا اہلی سے جان چھڑا سکیں گے نہ (ن) لیگ والی پارٹی چل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص پارلیمنٹ جانے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ کیسے پارٹی چلا سکتا ہے ۔غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کرینگے اور عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے ،پارلیمانی فورمز پر بھی اس کی مزاحمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفامز بل آئینی اور شرعی سطح پر متنازعہ بل ہے۔الیکشن مواد کی پرنٹنگ کے لیے پاکستان پر نٹنگ کارپوریشن کی بجائے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے اور اس اقدام سے دھاندلی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔پاکستان میں اس پہلے ایسا ناقص بل نہیں بنایا گیا۔یہ کیسا قانون ہے جو ایک پارٹی کے علاوہ باقی کسی کو منظور نہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے اداروں ، عدلیہ اور فوج سے لڑ رہے ہیں۔پی ٹی آئی کسی قیمت پر اداروں کا تصادم نہیں ہونے دے گی ۔نواز شریف جرت ہے تو ملک دشمنوں کے خلاف بول کر دکھاؤ۔نواز شریف اور ان کی ٹیم کوشش کر رہی آئین یا کوئی آئینی ادارہ توڑ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ نواز شریف کس حیثیت سے پروٹوکول کا استعمال کرہے ہیں،نااہل وزیر اعظم سرکاری پیٹرول چلنے والی گاڑیاں کیسے استعمال کر سکتا ہے ۔بابر اعوان نے کہا کہ اکتوبر پاکستان کے لیے آسان مہینہ نہیں رہا،انتخابات کے لیے حکومت پر دباو ڈالیں گے ،اکتوبر کے۔مہینے میں پورے پاکستان سے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کی آواز آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…