آرمی چیف کے دبنگ اعلان کے بعد رات گئے خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

4  اکتوبر‬‮  2017

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کے قتل سمیت خطرناک دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 3دہشتگردوں کو خیبرپختونخواہ کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والے خطرناک دہشتگردوں میں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں۔ ان دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا تھا جبکہ دہشتگردوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف بھی مجسٹریٹ کے سامنے کیا تھا۔ پھانسی پانے والے دہشتگرد ساجد ولد ابراہیم کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا جس نے پشاور ائیرپورٹ پر

طیارے پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 2مسافر زخمی ہو گئے تھے، ساجد نے اے ایس آئی ساجد خان، پیر اصرار اور اس کے خاندان کے متعدد افراد کو قتل بھی کیا تھا ۔ دوسرے دہشتگرد فضل غفارنے فورسز پر حملے اور چار جوانوں کو شہید کیا تھا جبکہ دہشتگرد بہرام شیر ولد خیران گرلز سکول سمیت فورسز پر حملے اور ایک جوان کی شہادت میں ملوث پایا گیا تھا۔واضح رہے کہ چند دن قبل آرمی چیف نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے ان کے قلع قمع کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…