آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں ،کون کہاں سے انتخاب لڑے گا؟فاروق ستار،اسدعمر،عارف علوی۔۔! حیرت انگیزانکشافات

29  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں نے اپنے مضبوط اور بااثر امیدواروں کا تعین کرنا شروع کردیا ہے کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے حصو ل کی یقین دہانی حاصل کرنے کی رسہ کشی جاری ہے کراچی کے حوالے سے جو سب سے بڑی خبر ہے وہ کہ ممکنہ طور پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار خود انتخابی میدان میں نہ اتریں۔

ایم کیوایم کے قریبی ذرائع کے مطابق اگر مستقبل میں سیاسی منظر نامہ ایم کیوایم کے لیے حالیہ دنوں کی طرز پر رہاتو ایم کیوایم کی انتخابی حکمت عملی یکسر مختلف ہوگی اور ایم کیوایم پاکستان کے کئی رہنماوں کی خواہش ہے کہ فاروق ستار عام انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے پارٹی کو الیکشن لڑائیں ،قومی وصوبائی اسمبلی میں موجود ایم کیوایم کے کئی موجودہ اراکین اگلے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تحریک انصاف نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امیدواروں کو قریبا فائنل کرلیا ہے اسد عمر ڈیفنس کلفٹن پر مشتمل این اے دوسو پچاس سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند جبکہ عارف علوی بھی اسی نشست پر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں علی زیدی این اے دوسو باون سے عمران اسماعیل کیماڑی،بلدیہ پر مشتمل کثیراللسانی حلقہ این اے دوسو انتالیس سے انتخابی میدان میں اترین گے تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند نہیں تاہم مرکزی قیادت سے سینیٹ کی نشست کے لیے یقین دہانی حاصل کرنا چاہتے ہیں نجیب ہارون این اے دوسو اکیاون اور پی ایس ایک سو چودہ سے امیدوار ہونگے جبکہ جمال صدیقی پی ایس ایک سو سولہ ،حلیم عادل شیخ گلشن اقبال پر مشتمل این اے دوسو ترپن اور پی ایس ایک سو اٹھارہ سے قسمت آزمائی کرینگے ثمرعلی خان نے پہلے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا۔

تاہم اب دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے فیصل واوڈا جو پی ٹی آئی کے قریب ہیں نہ دور اگر وہ انتخابی میدان میں اترے تو این اے دو سو چالیس سے الیکشن لڑینگے ایم کیوایم کے ساتھ مستقبل میں ممکنہ سیاسی اتحاد کے پیش نظر تحریک انصاف کے کسی مرکزی رہنما،بااثر اور مالی طور پر مستحکم امیدوار نے ایم کیوایم کے مضبوط گڑھ ضلع وسطی، کورنگی میں الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور ان دونوں اضلاع میں تحریک انصاف کا کوئی قابل ذکر امیدوار نہیں ہوگا۔

تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا سارا فوکس ضلع غربی،جنوبی اور شرقی کے کچھ علاقوں پر ہے ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کے پاس قابل ذکر امیدوار دستیاب نہیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید پختون اکثریتی حلقہ این اے دو سو چالیس اور این اے اکتالیس پر الیکشن لڑینگے جمعیت علمائے اسلام کراچی سے دوہزار دو میں قومی وصوبائی اسمبلی کی چھ نشستیں حاصل کرچکی ہے اور ماضی کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں بھی کراچی کی تین سے پانچ نشستوں کو اپنے لیے اہم قرار دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…