بنی گالہ اراضی پر کپتان کے متضاد موقف سامنے آگئے

28  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے بنی گالہ اراضی خریداری معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر، عمران خان کے موقف اور جوابات میں تضاد ہے، درخواست

میں موقف۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے بنی گالہ اراضی خریداری معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔ گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ اراضی خریداری معاملے پر مختلف موقف اپنائے ہیں، پہلے موقف میں عمران خان ک کہنا تھا کہ اپنے لیے زمین جمائمہ کے نام خریدی،دوسرا موقف زمین جمائمہ خان اور بچوں کے لیے خریدی،اب کہتے ہیں بنی گالہ اراضی جمائمہ خان نے خود خریدی،عمران خان نے اپنے جواب میں جمائمہ سے قرض لینے کے حقائق کو بھی دبا دیا، عمران خان کا نیا موقف مکمل طور پر پہلے تحریری جوابات سے انحراف ہے،عمران خان نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں 65 لاکھ رقم کو تحفہ نہیں،ایڈوانس ادائیگی بتائی،نیازی سروسز کے اکاونٹ کی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی،اکاونٹ کی رقم کو ظاہر کرنا عمران خان کی ذمہ داری تھی۔ درخواست میں حنیف عباسی نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ اراضی اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے نام بے نامی خریدی جس کااعتراف جمائمہ نے اپنے پاور آف اٹارنی میں کیا ہے۔ عمران خان کا تازہ نیا موقف خود ساختہ اور پہلے جوابات کے خلاف اور متضاد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…