مریم نواز نے امریکہ سے کس حیثیت میں معاہدہ کیا؟ حیرت انگیزانکشافات

26  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے سات ارب کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن سے متعلق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کے لیئے 16اکتوبر تک مہلت دے دی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن سے متعلق  مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں پریس کانفرنس کی۔ نیوز کانفرنس میں “لیٹ گرلز لرن” مہم کا اعلان کیا گیا۔ دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم اور بہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔ نیب سے سات ارب روپے کے فنڈزکی تحقیقات کرائی جائے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے جواب کیلئے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…