سینٹ میں مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینےپر ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے میاں عتیق اب کس کوشش میں مصروف ہیں؟ حیران کن دعویٰ

26  ستمبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور پروگرام اینکر منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سینیٹ میں حکومتی بل کی منظوری کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے دوران سینیٹر میاں عتیق نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے برعکس مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا اور یہ حکومتی بل صرف 1

ووٹ کی برتری کے ساتھ سینیٹ سے منظور ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی یہی بات لکھی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق جنہوں نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا، اب وہ راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔“واضح رہے کہ کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حالیہ سینیٹ اجلاس کے دوران الیکشن بل 2017 کی منظوری کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دینے پر اپنے ایک سینیٹر میاں عتیق کو پارٹی سے نکال دیا۔ مذکورہ بل کے پاس ہونے سے حکمران جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اُس ترمیم کو شکست دینے میں ناکام ہوگئی، جس کے ذریعے کوئی نااہل شخص کسی پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تھا۔مسلم لیگ (ن) محض ایک ووٹ کی وجہ سے یہ بل منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جو کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کا تھا۔رپورٹ کے مطابق میاں عتیق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے اعتراف کے بعد ان کو پارٹی سے نکالے جانے کا فیصلہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا، ‘میاں عتیق نے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا، جس کی وجہ سے ہم یہ انتہائی قدم اٹھانے

پر مجبور ہوئے۔پارٹی نے الیکشن بل کی منظوری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں دیگر سینیٹرز کی غیر موجودگی پر انہیں بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…