چوہدری نثار اور نوازشریف کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے چوہدری نثار اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی خوشگوارقرار دیتے ہوئے گلے شکوؤں کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں اور کہا کہ ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی بیماری ،

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز کے قانونی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو سابق وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع نے چوہدری نثار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دونوں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انتہائی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے مفصل بات کی گئی جس دوران نواز شریف نے آگاہ کیا کہ ان کے گلے کی تیسری سرجری ہوئی ہے جو کامیاب رہی اور اب وہ رویہ صحت ہیں ۔ ذرائع نے نجی ٹی وی چینلز کی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے ہونے کے دعوے کئے گئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کوئی گلے شکوے نہیں ہوئے بلکہ یہ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے قانونی پہلوؤں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…