مشاورت مکمل،طاقت دکھانے کا فیصلہ، نوازشریف نے ’’ہاں‘‘ کردی،تفصیلات منظر عام پرآگئیں

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے جو مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مشاورت میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار ٗزاہدحامد ٗسعدرفیق ٗپرویز رشید ٗ چوہدری نثارعلی خان ٗ سردار مہتاب عباسی،

عبدالقادر بلوچ، سیف الرحمان، آصف کرمانی، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر آئینی و قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسحاق ڈار نے اپنی عدالت میں پیشی کے حوالے سے بریف کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ عدالت سے وقفے کی استدعا کی لیکن ایک دن بعددوبارہ سماعت رکھ دی، قانون کے مطابق بھی ایک ہفتے کا وقفہ ہوسکتا تھا۔اجلاس میں پارٹی صدر سے متعلق سینیٹ سے بل کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کی وطن واپسی پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت جائیں گے، کارکنوں کو احتساب عدالت نہ بلایا جائے گا اور نہ ہی روکا جائیگا۔نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ احتساب عدالت میں کوئی بے انتظامی نہیں ہونی چاہیے۔شریف خاندان کے فیملی ذرائع کے مطابق خواجہ حارث احتساب عدالت میں نوازشریف کی وکالت کریں گے اور احتساب عدالت میں نوازشریف کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کریں گے جبکہ نیب ریفرنس کے معاملے پر نوازشریف اور خواجہ حارث کے درمیان ملاقات ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…