نئے انتخابات،ن لیگ نے عمران خان کاچیلنج قبول کرلیا،دھماکہ خیز اعلان

25  ستمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کاقبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ،پہلے وہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں۔نواز شریف جلد اپنے اتحادیوں کو حالات اور آنے والے انتخابات کے بارے میں اعتماد میں لیں گینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ہے، پہلے وہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں اور مثال بنیں۔

انتخابات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان پہلے پرویز خٹک سے اس کی تائید کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف انتقامی کارروائی سے ڈرنے والے نہیں، 2018 ء کے انتخابات میں بھی نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ شاید نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ۔نواز شریف کی واپسی کے بعد نئے انتخابات کی بات کرنیوالوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔عمران خان کی بات کو تو خود ان کی جماعت کے لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی قوتوں کو سازشی ہتھکنڈوں سے جھکایا اور ہٹایا نہیں جا سکتا۔ نواز شریف جلد اپنے اتحادیوں کو حالات اور آنے والے انتخابات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ، نگران جج کی تعیناتی اور مخصوص دنوں میں فیصلے کی بات مناسب نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جھگڑا چاہتے ہیں کیونکہ اس جھگڑے کا کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ سبھی کو نقصان ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے جس کا عدلیہ بحالی کے لیے کردار بھی سب کے سامنے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحفظات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جبکہ ملکی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…