4 ماہ میں 7نکاح پاکستانی حسینہ پکڑی گئی طریقہ واردات کیا تھا؟حیران کن انکشافات

24  ستمبر‬‮  2017

سرگو دھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سرگودھا کی دوشیزہ نے چار ماہ میں 7شادیاں کر کے دولہے لوٹ لئے، والد ، بھائی اور نکاح خواں کے بھی جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 18سالہ دوشیزہ ثنا چار ماہ میں 7شادیاں کر کے دولہوں کو لوٹ کر فرار ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبصورت دوشیزہ ثنا کے حسن میں مبتلا ہو کر

اس سے شادیاں کرنے والے دولہوں نے لٹنے کے بعد پولیس سے مدد طلب کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ثنا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ثنا کے دولہے لوٹنے کے جرم میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بھی ملوث پائے گئے ہیں اور اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے نکاح نامے پیش کئے، مدعی اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2سے 3لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں ،اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔پولیس ثنا کے بھائی ، باپ ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد جو اس کے ساتھ دولہوں کو لوٹنے میں شریک جرم رہے ہیں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ما ررہی ہے۔ واضح رہے کہ ثنا کو پاکستان کی ڈولی قرار دیا جا رہا ہے۔ اب سے چند عرصہ قبل ایک بالی ووڈ فلم ڈولی کی ڈولی سینمائوں کی زینت بن چکی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دوشیزہ شادی کے نام پر کئی درجن دولہوں کو الو بنا کر لوٹ لیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…