نواز شریف کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات لندن میں اسحاق ڈار کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا!!

24  ستمبر‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا، اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا کہہ دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل ’’آج‘‘ نے ذرائع کےحوالے سے کہا ہے کہ ہفتے کو لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کی ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اب اپنے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔جس کے

بعد ذرائع کے کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ایک دو روز میں لندن سے ہی اپنا استعفا بھیج دیں گے اور وہ لندن میں ہی مقیم رہیں گے۔وزیرخزانہ کی تمام شیڈولڈ میٹنگز بھی کینسل کردی گئی ہیں،20ستمبر کو نیب نے وزیرخزانہ کے قابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کئے تھے،یہ وارنٹ ان کے نیب میں پیش نہ ہونے پر جاری ہوئے۔اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،نیب نے یہ ریفرنس سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے حکم کی تکمیل میں دائر کیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ بدھ کی صبح وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور انھیں 25 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کے ساتھ ساتھ دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔اس موقعے پر عدالت نے نیب حکام کو کہا ہے کہ وہ اسحاق ڈار کی آئندہ پیشی پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے یہ وارنٹ ان کی عدم موجودگی پر جاری کیے ہیں۔جج محمد بشیر چوہدری نے اسحاق ڈار کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی تو نیب حکام نے عدالت کی طرف سے اسحاق ڈار کی پیشی کے حوالے سے جاری کیے گئے سمنز کی تعمیلی رپورٹ پیش کی گئی۔نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے پروٹوکول آفسر فضل داد نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کسی ضروری کام کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کسی سرکاری کام کے لیے انھیں بیرونِ ملک جانا تھا تو عدالت کو پیشگی اطلاع دی جانی چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…