’’سلمان بٹ کی واپسی کا گرین سگنل‘‘ بورڈ عہدیداروں سے کونسے مشکوک افراد ملے؟ عامر سہیل اور رمیز راجہ ساری کہانی سامنے لے آئے

24  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو واپس لانے کی تیاری ہو رہی ہے، عامر سہیل نے کہاکہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے پی سی بی آفیشلز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ سلمان بٹ کی واپسی کا

گرین سگنل ملتے ہی کرپشن کیخلاف بورڈ کی پالیسی پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کی جانب سے فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ بلے باز سلمان بٹ کی واپسی کا سگنل دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کی فٹنس بہترین ہے، انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بعد ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کیا،اوپنر کو قومی ٹیم میں واپس لانے سے قبل ’’اے‘‘ ٹیم کے ساتھ ٹور کرائے جائیں گے۔ انضمام الحق کا بیان سامنے آتے ہی بورڈ کی کرپشن کے خلاف پالیسیوں پر انگلیاں اٹھنے لگ گئی ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے انضمام الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو واپس لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔عا مر سہیل نے کہا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے پی سی بی آفیشلز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ مشکوک افراد کی بورڈ عہدیداروں سے کھلے عام ملاقاتیں کھلاڑیوں کو بھی غلط جانب جانے کی شہ دے رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بورڈ میں مشکوک ماضی کے حامل کرکٹرز کو عہدے ملنے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کی کوئی پکڑ نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…