سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، قبائلی عمائدین

23  ستمبر‬‮  2017

سوئی(آئی این پی)سوئی کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے،حسن،حقانی براہمداغ بگٹی،جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے،گرفتار کرکے

بگٹی کو قوم کے حوالے کیا جائے۔ہفتہ کو سوئٹزلینڈ کی اشتہاری مہم کے خلاف قبائلی رہنمائوں اورسول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہری کیا۔سیاسی وسماجی قبائلی عمائدین نے ریلی اوراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے گٹھ جوڑ کرکے سوئٹزرلینڈ پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہاہے۔سوئٹزلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پرحملہ

ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیںِ،جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے، ’’را‘‘ فنڈڈ لشکر عام بلوچ کو ورغلاکر قتل وغارت کرواتے ہیں۔حسن ،حقانی،براہمداغ بگٹی ،حیربیار مری جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ہماری سرزمین پر دہشتگردی میںملوث لوگ یورپ میں سیاسی پناہ لیکر بیٹھے ہیں،سوئس حکومت

سے ان دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کیلئے رابطہ کیا جائے۔براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے۔گرفتار کرکے بگٹی قوم کے حوالے کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…