قتل ہونے سے ایک دن قبل پاک فوج کے کس اعلیٰ افسر نے بینظیر بھٹو کو جلسے میں جانے سے کیوں منع کیا تھا؟ نام جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

22  ستمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے جلسے میں جانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن محترمہ راضی نہ ہوئیں، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی

صابر شاکر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے جلسے میں جانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن محترمہ راضی نہ ہوئیں۔ محترمہ کو کہا گیا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں، کراچی میں کارساز پر ان پر حملہ بھی ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود کس نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ آپ لیاقت باغ جلسے کے بعد گاڑی سے نکلیں اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کیوں کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوجاتیں اس وقت کچھ حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔صابر شاکر نے کہا کہ سعود عزیز اور ایس پی کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ 5 افراد کو بری کردیا گیا، اس کیس کے فیصلے میں ابھی تک کئی سوالات باقی ہیں کہ ان 5 افراد کو کس بنیاد پر بری کیا گیا لیکن پرویز مشرف نے جو بات کہی ہے اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ضروری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف نےدبئی سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے اور میرا یہ بیان بے نظیر کے بچوں کے لیے ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…