دراڑیں سازمنے آگئیں،مریم نواز شریف نے اپنے ہی خاندان کا سیاسی قتل کردیا ،اہم سیاسی شخصیت کے حیرت انگیز دعوے

21  ستمبر‬‮  2017

چنیوٹ (این این آئی) سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ ہے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ہی نہیں سب کے خلاف ایسی فیصلے آئیں گے جو پاکستانی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کردینگے ۔ابھی پانامہ پر کچھ مکمل نہیں ہوا ،حدیبیہ پیپر ملز بھی اس خاندان کی سیاسی سانس بند کردیگی ،مریم نواز شریف نے اپنے ہی خاندان کا سیاسی قتل کردیا اور سب دیکھتے رہ گئے ۔

شریف خاندان کی دراڑیں سب کے سامنے ہیں ،اب کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے، پاکستان میں نظریاتی اور اصولی سیاست دم توڑ رہی ہے اس سے جمہوریت کمزور ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوارڈینیٹر سید حسن مرتضیٰ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عوام نظریات کی بجائے نظریہ ضرورت کے تحت ووٹ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے ساتھ وزراء سمیت پنجاب کی تمام سرکاری مشینری کھڑی تھی جو کہ الیکشن کمیشن کے غیر جانبدارانہ نظام کھلم کھلی حقیقت کو عیاں کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ہر ایسے فرد کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن میں دولت کے بے دریغ استعمال کو سختی سے نہیں روکا جاتا اس مسئلے کا سدباب مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں شریف خاندان کی سیاست اور حواریوں کے گرد گھیرا تنگ ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معتبر ترین اداروں اور ان کے سربراہان کے متعلق شریف فیملی اور انکے سیاسی پیروکاروں نے جو زبان استعمال کی وہ سوچ سے بالاتر اور قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہونے کی باتیں کرنے والے تھوڑا انتظار کریں وہ کچھ ہوگا جو سیاسی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…