اپنی امی کو میرا سلام کہنا ‎‎

21  ستمبر‬‮  2017

ایک بہت ہی خوبصورت مسلمان خاتون تھی۔ اپنے بیٹے کو پاس کے مدرسے میں اردو سیکھنے کے لئے بھرتی کروا آئی ۔۔۔اردو پڑھانے والامیاں جی اس عورت کی خوبصورتی کے بارے میں جانتا تھا۔ چھٹی کے وقت میاں جی نے اس کے بیٹے سے کہا: اپنی امی کو میرا سلام کہنا ۔۔۔۔ بیٹے نے آکر ماں کو کہہ دیا کہ میاں صاحب نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ خاتون نے بھی بیٹے کے ہاتھوں سلام کا جواب سلام بھیج کر دے دیا۔

یہ سلسلہ ہفتے بھر چلا ۔۔۔ خاتون نے “شوہر” سے مشورہ کیا اور اگلے دن بیٹے سے میاں جی کو کہلوایا کہ امی نے “شام کو گھر پر بلایا ہے” ۔۔۔ یہ سے کر میاں جی خوش ہو گئے۔۔۔ 3 دن سے نہائے نہیں تھے، باسی شیروانی کو استری کروایا، خوشبو لگائی اور پہنچ گیا اس عورت کے گھر ۔۔ خاتون نے پہلے آوبھگت کی، چائے ناشتہ کروایا، پھر، بیٹے کی تعلیم کے بارے میں معلومات لی۔ میاں جی رسمی باتیں کرنے کے بعد، اپنی اصلیت پہ آیا، کہا: ماشاء اللہ، آپ کو خدا نے بڑی فرصت میں تراشا ہے -لیڈی: “وہ تو ہے، شکریہ” میاں جی : محترمہ مجھے آپ سے عشق ہو گیا ہے ۔۔۔ خاتون ؛ جی ہاں وہ تو ہے، پر یہ بات اگر میرے شوہر نے سن لی تو بہت مشکل ہو جائے گا، وہ آتے ہی ہوں گے ۔۔۔ آپ اب جائیے، کل شام کو پھر آئےگا تب بات کریں گے ۔۔۔ میں انتظار کروں گی ۔۔۔ میاں جی چلنے کو ہوا ہی تھا کہ باہر سے اس خاتون کے شوہر کی آواز آئی: کون گھر میں گھسا ہے، حرام خور؟ میاں جی گھبرایا ۔۔۔ میں چھپ جاؤں؟ خاتون نے اسے ساڑی پہنا دی، گھونگھٹ کرا دیا اور گندم پیسنے والی پتھر کی چکی کے پاس بیٹھا دیا اور کہا: آپ آہستہ آہستہ گندم پيسے ۔۔۔ میں انہیں چائے وغیرہ پلا کر باہر بھیجتی ہوں، آپ موقع دیکھ کر بھاگ جائیے گا ۔ میاں جی لگے چکی چلانے اور گندم پیسنے ۔۔۔ شوہر داخل ہوئے اور پوچھا کہ یہ کون عورت ہے؟ خاتون، پڑوس میں نئے کرایہ دار آئے ہیں، ان کی بیوی ہے، گندم پیسنے آئی ہیں ۔۔۔۔ شوہر اور بیوی بہت دیر تک ہنسی مذاق اور باتیں کرتے رہے ۔۔۔

1 گھنٹے بعد شوہر نے کہا: میں ذرا کونے کی دکان سے پان کھا کر آتا ہوں اور باہر نکل گیا۔ ایک گھنٹے تک گندم پیستے پیستے پسینے میں شرابور میاں جی نے ساڑی اتار کے پھینکی اور آنا فانا میں وہاں سے سرپٹ بھاگ لئے۔ 15 دن بعد عورت کے بیٹے نے مدرسے میں میاں جی سے کہا: “ماں نے آپ کو سلام بھیجا ہے” ۔ میاں جی گرجے- حرام خورو آٹا ختم ہو گیا ہوگا ۔۔۔ کیا 20 کلو آٹا کھا گئے، جو اب دوبارہ سلام بھیجا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…