تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ،سرکاری ملازمین کاجشن شروع

20  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائز یونین کے زیراہتمام ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ہونے کی خوشی میں جنرل باڈی کا اجلاس گرومانگٹ روڈ آفس میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی امپلائز یونین کے زیراہتمام ملازمین

کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا معاہدہ ہونے کی خوشی میں جنرل باڈی کا اجلاس گرومانگٹ روڈ آفس میں ہوا سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائز یونین کے صدر اور دیگر عہدیدار جب گرومانگٹ روڈ آفس پہنچے تو ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا والہانہ استقبال کیا،اجلاس میں جنرل مینجر لاہور ریجن قیصر مسعود نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں یونین کے صدر شہزادہ اقبال، فہیم صدیقی، رانا وقار اور بشارت علی سمیت کمپنی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم لاہور ریجن قیصر مسعود نے کہا کہ ملازمین کی فلاح کے لئے یونین کا کردار قابل تحسین ہے، سی بی اے یونین ملازمین کے مستقبل کی سوچ لیکر چلتی ہے،اجلاس کے دوران جنرل مینجر لاہور ریجن کو یونین کی جانب سے تحائف دیئے گئے ، کمپنی کی خواتین ملازمین میں بھی تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر شہزادہ اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوشی کی بات ہے، انتظامیہ کیساتھ تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ طے پا چکا ہے جو ملازمین کا بنیادی حق تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…