حنیف عباسی پر سختی کے دن شروع،وہ کام ہوگیا کہ کبھی سوچاتک نہ ہوگا

19  ستمبر‬‮  2017

راولپنڈی(این این آئی)مسلم لیگی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے منجمد اکاؤنٹس اور پراپرٹی ڈی سیل کرنے کی پٹیشن کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ مقدمے کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی ۔ اس موقع پر اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ ،تھانہ اے این ایف،منیجر حبیب بینک،میزان بینک،الائیڈ بینک کے نما ئندے عدالت میں پیش ہوئے ۔

اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف حنیف عباسی اور انکے بھائی باسط عباسی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔اے این ایف پراسیکیوٹر توقیر ستی نے فاضل عدالت کو بتایاکہ اے این ایف نے ٹرائل کورٹ میں حنیف عبا سی وغیرہ کے خلاف اثاثے منجمد کر نے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ حنیف عبا سی وغیرہ کی جا نب سے تنویر اقبال اور راجہ طارق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل عدالت نے اے این ایف پراسیکیوٹر کی درخواست پر مقدمے کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…