فنڈنگ تفصیلات جمع کروا دیں ، رسید بھی دیں، وکیل تحریک انصاف آڑھتی سمجھ رکھا ہے کیا؟چیف الیکشن کمشنر کی آواز غصے سے کانپ اٹھی

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے 7 برسوں کے دوران ملنے والی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے پارٹی کو ملنے

والے چندے کی تفصیلات جو کہ 5جلدوں پر مشتمل تھیں الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے جب پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی رسید مانگی تو چیف الیکشن کمشنر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ کیا ہم یہاں کوئی آڑھتی بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ریکارڈ جمع کرانا ہماری ذمہ داری تھی یا آپ کی، آپ ہمیں ریکارڈ جمع کرانے کے پابند ہیں، اس کی کوئی رسید نہیں ملے گی، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے معذرت کرلی۔سماعت کے دوران پارٹی رہنما نعیم الحق اور تحریک انصاف کے سیکرٹری فنانس اظہرطارق بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن سے اکاؤنٹس کی تفصیلات مخالف فریق کو نہ دینے کی درخواست کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی رولنگ ہے کہ ویب سائیٹ پر اثاثوں کی تفصیلات شائع ہونی چاہئے، ہم سے تو گزشتہ دنوں میں بہت سے لوگوں نے اثاثوں کی نقول حاصل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…