چھ روز مہم کے دوران22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،چھ روز مہم کے دوران22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم سرگودھا، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، حافظ آباد اور راجن پور کے

اضلاع میں شروع ہوگئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوااور فاٹا میں انسداد پولیو مہم کے دوران چھیاسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو مہلک بیماری سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں بھی پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ بچوں کواورگلگت بلتستان میں دو لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسی طرح آزادجموں وکشمیر میں مجموعی طورپر سات لاکھ اڑتالیس ہزار نوسواڑتالیس بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ صرف خیبرپختونخواہ میں تیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی سولہ ستمبر چھ روزہ انسدا د پولیو مہم جاری ہے، چھ روز مہم کے دوران بائیس لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…