ممتاز قادری کے نام پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعت کے امیدوار کو کتنے ووٹ ملے؟نوازشریف کیلئے پریشان کن صورتحال

18  ستمبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 120 ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی بیگم کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے ۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے امیدوار اظہر حسین رضوی تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 120 کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی نے دوسری پارٹیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،

کچھ عرصہ پہلے ہی تخلیق ہونے والی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 120 میں7 ہزار 130 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ غازی ممتاز قادری کی رہائی اور ان کی سزائے موت کے خلاف کافی سرگرم رہی ہے، انہوں نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا اور اتنے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مخالف سیاسی جماعتوں کواپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں اتنے ووٹ حیران کن قرار دئیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…