لاہور میں فردوس عاشق اعوان کو شدید شرمندگی کاسامنا، پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بدلہ لے لیا

17  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کی مرکزی رکن فردوس عاشق اعوان کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ’’لوٹی لوٹی ‘‘کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار روز فردوس عاشق جب لاہور کے ضمنی انتخاب کے موقعہ پر تحر یک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی سپورٹ کیلئے آئی تووہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کے کیمپ میں موجود کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کو دیکھتے ہی انکے خلاف لوٹی لوٹی کے نعرے لگائے مگر فردوس عاشق اعوان نے اس سارے معاملے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا

جبکہ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا ۔نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔میچ فکس کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے  دوسری جانب حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کی گاڑیوں کا گھیراؤ کر کے مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی تاہم پاک فوج ، رینجرز او رپولیس کے جوان بیچ بچاؤ کراتے رہے،کوئنز روڈ پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں کرسیاں چل گئیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ،ایک پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی خاتون کا چہرہ نوچ ڈالا ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن پر امن رہے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120کے بڑے سیاسی معرکے میں 40سے زائد امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے زیادہ جوش و خروش پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں دیکھا گیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف روایتی حریف کا رویہ اختیار کئے رکھا ۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر (ن) لیگ کے کارکنوں سے نعرے بازی کا مقابلہ ہوا ۔مزنگ چوک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے قافلے کو روک لیا اور گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی کی

جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے بھی نعرے بازی کی گئی ۔ اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…