سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس کتنے ہیں؟حکومت نے تفصیلات جاری کردیں،حیرت انگیزانکشافات

13  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 549 روپے اور سپریئر جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 70 ہزار 597 روپے ہے ٗ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے مالیاتی امور رواں سال کے آخر تک پایہ تکمیل تک پہنچنے کا امکان ہے، منصوبہ 2020 میں مکمل ہو گا۔ بدھ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی، سراج الحق اور سینیٹر محسن عزیز کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے توانائی جام کمال نے کہا کہ پی ایس او کے ایم ڈی کے لئے باقاعدہ اشتہار دیا گیا

اس کے لئے شیخ عمران الحق اور دیگر افراد نے بھی درخواست دی، ایم ڈی پاکستان سٹیٹ آئل کی تنخواہ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں، نجی شعبے کی تنخواہیں سرکاری شعبے سے مختلف ہوتی ہیں اگر ہم کم تنخواہ کی پیشکش کریں گے تو کوئی بھی اس عہدے کے لئے رجوع نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او، سوئی گیس، او جی ڈی سی ایل اور وزارت پٹرولیم کے دوسرے ذیلی اداروں میں چھوٹے ملازمین کی تنخواہ بھی زیادہ ہوتی ہے اور ان کے پیکجز اچھے ہیں۔ وزیر مملکت برائے توانائی جام کمال خان نے ایوان کو بتایا کہ 15 جولائی 2015ء کے ایک لیٹر کے مطابق ایم ڈی کو اپنے لئے پیکج کے مطابق بونس کا استحقاق حاصل ہے، 2014-15ء کے دوران 6 لاکھ 33 ہزار 750 روپے سابق قائمقام ایم ڈی کو یکم نومبر 2014 کو ادا کئے گئے تھے ، 85 لاکھ روپے کا کوئی بونس موجودہ ایم ڈی کو نہیں دیا گیا، بونس کی رقم ایک تنخواہ کے برابر ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ ایسی سکیم پر اخراجات کا تخمینہ 2 کروڑ 29 لاکھ 84 ہزار روپے لگایا گیا تھا، کوئٹہ میں بھی فیڈرل لاج میں سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور وہ ذاتی طور پر اس کا معائنہ بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ اگر سرکاری رہائش نہ ہو تو ہاؤس رینٹ کی مد میں 68 ہزار روپے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اور 65 ہزار روپے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ادا کئے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 7 لاکھ 99 ہزار 699 روپے اور سپریئر جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 70 ہزار 597 روپے ہے جبکہ سرکاری رہائش نہ ہونے کی صورت میں 6800 ہزار روپے ہاؤس رینٹ ادا کیا جاتا ہے اسی طرح ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 7 لاکھ 54 ہزار 732 روپے ہے اور ان کا سپریئر جوڈیشل الاؤنس 2 لاکھ 96 ہزار 477 روپے ہے،

سرکاری رہائش نہ ہونے کی صورت میں انہیں 65000 ہزار روپے ہاؤس رینٹ ادا کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹسز اور ہائی کورٹ کے ججوں کومیڈیکل الاؤنس کی سہولت بھی حاصل ہے اس کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جاتی ہیں۔وزیر مملکت برائے توانائی جام کمال خان نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے اس منصوبے میں تاخیر ہوئی ہے تاہم افغانستان نے اس حوالے سے یقین دہانیاں کرائی ہیں، اس منصوبے پر صدر مملکت کے ترکمانستان کے دورے اور وزارتی اجلاس میں غور کیا جائے گا،

اس منصوبے کے پانچ پانچ فیصد اضافہ جات پاکستان، بھارت اور افغانستان اور 85 فیصد اضافہ جاتاترکمانستان برداشت کرے گا۔ ترکمانستان کی حکومت نے ترکمانستان گیس فیلڈ پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ پانی کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لئے مختلف دریاؤں پر بیراج بنائے گئے ہیں، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار موجودہ حکومت کے دور میں تیز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران ایران سے 104 میگاواٹ بجلی کی درآمد کا معاہدہ کیا گیا ہے اس عرصے میں کاسا ایک ہزار کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔ چین اور ترکی کے تعاون سے ہوا اور شمسی توانائی کے 456.4 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…