ہار کا خوف،ن لیگ این اے 120 میں جیت کیلئے حد سے آگے بڑھ گئی،الیکشن کمیشن کی تصدیق،افسوسناک انکشاف

5  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ جواب جمع نہ کرائے جانے کی صورت میں نا اہلی کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ منگل کو این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل پیش ہوئے بلکہ جونیئر وکیل پیش ہوئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے شدید اظہار برہمی کیا ۔سردار رضا خان نے کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے ٗ بلال یاسین کی نا اہلی کیلئے شوکاز جاری کر سکتے ہیں جس پر بلال یاسین کے جونیئر وکیل نے کہا کہ انہیں نوٹس ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نہیں بلکہ وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا ملا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انہوں نے بلال یاسین کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا ہی نوٹس جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے حکومتی جماعت ہی ایسا کرے گی تو باقی لوگ بھی کریں گے، حکومتی جماعت نے ضابطہ اخلاق کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بلال یاسین سے 7 ستمبر تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلال یاسین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو نا اہلی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔ منگل کو این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…