شیخ رشید لیگی وزیراعظموں کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

31  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میںنئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیاہے۔

شیخ رشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جب وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس تھے تو انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی گیس دنیا کے انتہائی مہنگے داموں خریدی۔ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے لہٰذہ انکو نا اہل قرار دیا جائےاور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، شیخ رشید نے ریفرنس کے ساتھ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ اور اخباری تراشوں کو بھی لِف کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی سکینڈل کرپشن کا سمندر ہے،کستان میں ایل این جی گیس کے ریٹس کا انڈیا کے ریٹس کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ دنیا کے دیگر ممالک 3سال کے معاہدے کرتے ہیں، ہمارے وزیراعظم 15سال کا معاہدہ کر آئے۔ میں نے درخواست نواز شریف شہباز شریف،اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن آیا اور اگر یہاں کچھ نہ ہوا تو سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…