پاکستان میں اس وقت سب سے بڑی برادری کونسی ہے؟ دوسرا اور تیسرا نمبر کس کا ہے؟حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

31  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج سامنے آچکے ہیں اور اس پر کئی سیاسی جماعتوں نے اپنے اعتراضات بھی اٹھا دئیے ہیں ۔ جن میں پاکستان پیپلزپارٹی، پیپلزپارٹی شیرپائو، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پی ایس پی اور چند دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ چھٹی مردم شماری اور نادرا کی مشترکہ ابتدائیرپورٹ کے مطابق قومیت کے خانے میں لکھی جانے والے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی سب سے

بڑی قوم مغل جبکہ دوسرے نمبر پر آرائیں اور تیسرے نمبر اعوان ” قرار پائی ہیں , پاکستان میں مغل قوم کی تعداد چارکروڑ گیارہ لاکھ ہے . اور یہ قوم چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر آباد ہے ۔ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کردئیے گئے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے حالیہ مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے جن کی توثیق کر دی گئی۔عبوری نتائج کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520ہے جن میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 322 اور خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے۔ ملک میں اس وقت مخنثوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو 18 بتائی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 22 لاکھ گھر ہیں اور 1981 کے مقابلے میں پاکستان کی آبادی میں 146.6 فیصد اضافہ ہوا۔صوبوں میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب کی ہے جو کہ 11 کروڑ 12 لاکھ 422 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ، خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 271 اور بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہے۔پنجاب میں ملک کی کل آبادی کا 53 فیصد، سندھ 23عشاریہ 12 فیصد، خیبرپختونخوا میں 14عشاریہ 7 فیصد اور فاٹا 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…