پاکستان کو بنجر بنانے کی ہولناک بھارتی سازش

30  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچارہا ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کیساتھ آبی تنازعات کے حل کیلئے تیار ہیں، بھارت بھی اس پر عملدرآمد یقینی بنائے،

عالمی بینک معاہدے پر تعمیری کردار اداکرے۔بھارت کی جانب سے مسائل سے زیادہ مسائل ہم نے خود پیدا کئے ہیں جس انداز سے ہم پانی استعمال کرتے ہیں وہ ایک مجرمانہ فعل ہے،ضیاع جاری رہا تومستقبل میں مزیدخطرات کا سامناکرنا پڑیگا۔اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کیساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے، بھارت کو بھی چاہئے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی اصل روح کے مطابق اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائے ،ان منصوبوں کے ڈیزائن بھی پاکستان کو فراہم نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسائل سے زیادہ مسائل ہم نے خود پیدا کیے ہیں ہم جس انداز سے پانی استعمال کرتے ہیں وہ ایک مجرمانہ فعل ہے، ہم پانی ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس لامحدود پانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی مقامی تقسیم پر خرچ ہونیوالی رقم کا80 فیصد ریکورنہیں ہوتا، اگرپانی کا ضیاع جاری رہا تومستقبل میں مزیدخطرات کا سامناکرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی ماضی میں پانی کے مسئلے کوسنجیدگی سے نہیں لیا، اب حکومت نے مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے الگ وزارت قائم کی ہے،انہوں نے کہاکہ پانی سے متعلق قومی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…