بے نظیر بھٹو کاقتل،پوسٹ مارٹم کے وقت آصف زرداری کا کیا ردُمل تھا؟مخدوم امین فہیم اورناہید خان نے کیا بتایا؟ حیرت انگیزانکشافات

28  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی۔ سماعت کے موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کے وکیل ملک رفیق نے عدالت میں بتایا ہے کہ میرے موکل نے شہید بینظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم کے تمام انتظامات جنرل ہسپتال میں مکمل کروا رکھے تھے

۔سعود عزیز نے بی بی کے پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بار بار پوچھا تھا،ایف آئی اے کی رپورٹ میں بھی سعود عزیز کے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا درج ہے جبکہ سعود عزیز نے مخدوم امین فہیم اور ناہید خان کو بے نظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم کے لئے کہا تھا۔ ملک رفیق نے اپنے دلائل میں یہ کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم اور ناہید خان نے سعود عزیز کو بتایا آصف زرداری محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے تھے ۔سعود عزیز چکلالہ ائیر بیس پر آصف زرداری سے ملے اور پوسٹ مارٹم کی اجازت مانگی ۔آصف زرداری نے کہا وہ اپنی بیوی کی لاش کو خراب نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر میرا موکل محترمہ کے قتل کی سازش میں شریک تھے تو ملزمان کی کہاں ملاقات ہوئی۔ شہید محترمہ کے بلیک بیری فونز تین سال تک کیوں برآمد نہیں کئے گئے۔سعود عزیز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر عدالت کا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یو این او اور سکارٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا جبکہ رپورٹ کے ساتھ گواہوں کے بیانات ضروری ہوتے ہیں جو ریکارڈ نہیں کئے گئے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…