امریکہ افغانستان میں سی پیک کیخلاف کیا کررہاہے؟عسکری ماہرین کے حیرت انگیز انکشافات

24  اگست‬‮  2017

راولپنڈی(این این آئی)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا)نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی سے نہ تو خطے میں امن آئے گا اور نہ اس سے کوئی مثبت مقصد حاصل ہو گا۔ امریکہ اپنی شروع کردہ جنگ میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے پھنسا ہے اور افغانستان میں اسکی ناکامی کا زمہ دار پاکستان نہیں۔پاکستان کو بھارت اور افغانستان کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے جس پر امریکہ کی خاموشی حیران کن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے بیانات زمینی حقائق کے خلاف ہیں کیونکہ دنیا کے کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق عسکری ماہرین نے ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے نہ تو ٹی ٹی پی کے سربراہ کا زکر کیا جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، نہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مزمت کی اور نہ ہی بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بات کی جس نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔ امریکہ کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک آنکھ نہیں بھاتاجبکہ بھارت کے نیوکلیئر پروگرام کی ہر طرح سے مدد کی جاتی ہے۔ہم جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے متعلق امریکہ کا گھسا پٹا موقف مسترد کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے جواب میں ہمارے آرمی چیف نے مناسب جواب دیا ہے ۔حکومت امریکہ کو صاف الفاظ میں بتا ئے کہ ہم اپنے اقتدار اعلیٰ، ملکی سالمیت اور آزادی پر ڈالروں کی خاطر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتے ۔امریکہ بار بارپاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنی ترجیحات بدلے اور پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جدید ترین ساز و سامان مہیا تاکہ آمد و رفت پر نظر رکھی جا سکے۔ امریکہ افغانستان میں جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ سی پیک کو ہدف بنانے کیلئے موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…