پارٹی کے کس اہم سیاسی رہنما کونکالنے کی شرط پراسفندیار ولی خان اور بیگم نسیم ولی خان میں صلح ہوئی؟نام سامنے آگیا،حیرت انگیزانکشاف

22  اگست‬‮  2017

چارسدہ (آئی این پی ) اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی بیگم نسیم ولی خان کے پاس پہنچ گئے۔ گلے شکوے دور ۔ اختلافات ختم ۔ اے این ولی کو اے این پی میں ضم کیا جائیگا۔ فریدطوفان آوٹ ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، سابق وزیر اعلی امیر حید رخان ہوتی ، ایمل ولی خان اور خاندان کے دیگر افراد نے ولی باغ جا کر اے این پی ولی کے سربراہ بیگم نسیم ولی خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران خاندان کے افراد کی موجودگی میں بیگم نسیم ولی خان اور اسفندیار ولی خان کے مابین تمام گلے شکوے ختم کئے گئے ۔اسفندیا ر ولی خان ، امیر حیدر خان ہوتی ، ایمل ولی خان اور دیگر نے بیگم نسیم ولی خان کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اے این پی ولی کو اے این پی میں ضم کیا جائیگامگر فرید طوفان کو اے این پی میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اے این پی کے پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے بیگم نسیم ولی خان نے 2014میں اے این پی ولی کے نام سے اپنی علیحدہ پارٹی بنائی تھی ۔ راضی نامہ اور اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے اے این پی بلو چستان کے قائدین سمیت جے یوآئی کے مولانا شیرانی اور بلور برادران پہلے بھی کئی مرتبہ کو شش کر چکے ہیں مگر بعد ازاں خاندان کے چھوٹوں نے باہمی مشاورت سے بڑوں کے سامنے لکیر کھینچ کر راضی نامہ کیلئے راستہ ہموار کیا ۔راضی نامہ کے حوالے سے فرید طوفان سے رابطہ کیا گیا مگر موصوف سے رابطہ نہ ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…