ٹرمپ کے خطاب کے بعدپاک چین اعلیٰ سطحی رابطہ،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،اہم اعلان کردیاگیا

22  اگست‬‮  2017

اسلام آباد ( آئن لائن ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کی حمایت میں میدا ن میں آگئے، دھشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چین میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جو ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں ،

انہوں نے گزشتہ روز چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ چین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دھشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑ ا ہے انہوں نے دھشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے دھشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں او ر بین الاقوامی برادری کو اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان نے اس رشتے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ دونوں راہنماؤں نے خطے میں امن اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کو ملکر افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے اس سلسلے میں چین ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تاکہ تینوں ممالک ملکر امن وامان اور افغانستان کے استحکام کیلئے کوشش کریں۔شمیم محمود

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…