شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ٹیم لاہور سے خیبر پختونخوا روانہ ہوگئی

19  اگست‬‮  2017

لاہور،پشاور ( این این آئی،آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ٹیم لاہور سے خیبر پختونخوا روانہ ہوگئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، کے پی کے کے میں عوامی نمائندہ کی اپیل پر

وزیراعلی پنجاب نے خصوصی ٹیم خیبرپختونخوا بھجوا دی ہے جوکہ وائرس کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی۔پنجاب سے خیبرپختونخوا جانے والی ٹیم تہکال میں کیمپ لگائے گیدریں اثناپشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی،صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےاور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے
۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…