حکومت عالمی منڈی سے پٹرول اور ڈیزل کس قیمت پر خریدتی ہے اور پھر اسے پاکستان میں کس قیمت پر فروخت کیاجاتاہے؟حیرت انگیزانکشافات

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے عالمی منڈی سے پٹرول اور ڈیزل کی ایک ہی قیمت پر خرید کے باوجود دونوں پٹرولیم مصنوعات کو الگ الگ ریٹ پر فروخت کرنے کیخلاف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل عالمی مارکیٹ سے 30سے35روپے فی لیٹر کے حساب سے خریدا جاتا ہے مگر ظالمانہ حکومتی ٹیکس اور لیویز کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید اور فروخت میں بہت بڑا فرق ہے،

حکومت ٹیکس کے نظام کی درستگی کیلئے فوری اقدامات کرے اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی لا ئے تاکہ عام آدمی کے سر سے ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔جمعہ کو قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران جواب دیتے ہوئے پاکستان سٹیٹ آئل آفشیلز نے بتایا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل عالمی مارکیٹ سے30سے35روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے اور پھر70 اور80 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید اور فروخت میں بہت بڑا فرق ہے اور اس کی وجہ ظالمانہ حکومتی ٹیکس اور لیویزہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ تقریبا 70 فی صد عوام جو پٹرول اور ڈیزل استعمال کرتے ہیں ان کا تعلق نچلے طبقے سے ہے اور اس طرح ان کے روزمرہ زندگی پر اضافی بوجھ لادا جارہاہے۔ انہوں نے لکھا کہ حکومت کو اپنے ٹیکس کے نظام کی درستگی کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی لانی چاہئے تاکہ عام آدمی کے سر سے ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو اپنی بہتر کارکردگی سے ریلیف مہیا کرے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…