این اے 120، کلثوم نواز کے مقابلے میں اہم امیدوار کی حامد میر سے کیا رشتہ داری ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 120، کلثوم نواز کے مقابلے میں اہم امیدوار کی حامد میر سے کیا رشتہ داری ہے؟ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہو گا۔

اس نشست کے لیے بہت سے امیدوار آمنے سامنے ہیں مگر اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان ہے۔ حلقہ این اے 120 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر بھی اس انتخابی معرکہ میں شامل ہیں، وہ شاید زیادہ ووٹ نہ لے سکیں مگر وہ یہ انتخابات لڑ کر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فیصل میر جو کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ان کے والد صحافی پروفیسر وارث میر ہیں اور یہ سینئر صحافی حامد میر کے چھوٹے بھائی ہیں اس کے علاوہ ان کے تیسرے بھائی عامر میر ہیں وہ بھی صحافت سے منسلک ہیں۔ فیصل میر نے اپنی سیاست کا آغاز زمانہ طالب علمی سے کیا، وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیپلز پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر تھے اس کے علاوہ وہ پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں مگر فیصل میر اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ فیصل میر کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے بجائے گراؤنڈ پر رہ کر کام کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…