عمران خان ایسی جگہ پہنچ گئے کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،بڑا اعلان کردیا

18  اگست‬‮  2017

کوہستان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہستان کے دونوں اضلاع اپر اور لوئر کوہستان کی دو حسین وادیوں سوپٹ ویلی اور موڑو مالی کا دورہ کیا۔ دورہ میں پارٹی کے مقامی کارکن ان کے ساتھ موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلع اپر کوہستان کی خوبصورت وادی سوپٹ کے دورہ کے دوران مصروف دن گذارا۔

دورہ کے دوران ان کے ساتھ پارٹی مقامی کے کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران خان سوپٹ ویلی میں ایک خوبصورت پارک بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس علاقہ میں سڑک کا ہونا بھی بہت ضروری ہیں، ہم پوری کوششیں کریں گے کہ یہ سڑک جلد از جلد تعمیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس علاقہ کو سڑک کی سہولت میسر ہو گئی تو یہاں دنیا بھر کے سیاح آئیں گے جس سے کوہستان کے دونوں اضلاع میں ترقی کا حقیقی دور شروع ہو گا، دورہ سوپٹ اور وادی موڑو دو ایسے سیاحتی مقامات ہیں کہ اگر یہاں مواصلات کا نظام ٹھیک ہو تو دنیا بھر کے سیاح ان علاقوں کا رخ کریں جس سے مقامی افراد کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں کے عوام کی سہولت کیلئے سب سے پہلے سڑکوں کا بندوبست کریں گے اور ان دونوں علاقوں میں نیشنل پارک بنائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے رمضان المبارک میں ان وادیوں کے دورہ کا پروگرام بنایا تھا مگر ملکی سیاسی حالات کی وجہ سے اس کا دورہ تین بار ملتوی کرنا پڑا۔ دورہ کے دوران اپر کوہستان اور لوئر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے سخت سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…