’’میں نے کوئی کارنامہ نہیں کیا، سرکاری اشتہارات سے میری تصاویر ہٹا دیں‘‘

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بنے والے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان نے سب کے دل جیت لئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے 13 اگست کی شام جاری ہونے والے اشتہارات میں سے قائد اعظم ؒ اور دیگر شخصیات کے ساتھ شامل اپنی تصاویر نکلوا دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کیلئے ابھی کوئی کارہائے نمایاں سر انجام نہیں دیئے اس لئے ان کی تصاویر ان عظیم مشاہیر کے ساتھ نہ لگائی جائیں، شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے احکامات جاری کئے کہ صرف محبوب قائدین قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کی تصاویر کو اشتہار میں رکھا جائے، میں نے ابھی تک ملک کے لیے ایسے کوئی نمایاں کام سر انجام نہیں دئیے جو ان مشاہیر کے ساتھ میری تصاویر شائع کی جائیں ۔قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو صاف انکار دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مریم نواز کے من پسند افراد کو عہدے دینے سے یکسر انکار کیا ہے۔ مریم کے قریبی (ن) لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیںحاصل کرنے کیلئے ان دنوں خاصے سرگرم ہیں تا ہم وزیر اعظم عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلے میرٹ پر کریں گے۔ مریم نواز کے علاوہ عہدوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے شاہد خاقان نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری جو مریم نواز کے قریبی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ من پسند وزارت چاہتے ہیں تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی ہے۔اب وزیر اعظم شاہد خاقان نے 13 اگست کی شام جاری ہونے والے اشتہارات میں سے قائد اعظم ؒ اور دیگر شخصیات کے ساتھ شامل اپنی تصاویر نکلوا دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…