ن لیگ چھوڑکرشامل ہونیوالی معروف شخصیت نے تحریک انصاف سے راستے الگ کرلئے،عمران خان پر سنگین الزامات

13  اگست‬‮  2017

لاہور( این این آئی )آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی عمران خان کے ساتھ نہیں تھا بلکہ عمران خان کی سوچ کیساتھ تھا جو تحریک انصاف کو قریب سے دیکھنے پر مجھ پر عیاں ہو گئی ،میں جس سوچ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ تھا اس سوچ کے ساتھ تو عمران خان خودبھی نہیں اس لئے میر ا تحریک انصاف سے وابستگی کا

کیا جواز باقی رہ جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سوالات کے جواب میں نعیم میر نے کہا کہ عمران خان کی سوچ بذریعہ میڈیا مجھ تک پہنچی تھی اور میں نے عمران خان پرا عتبار کرلیا ۔ مسلم لیگ (ن) سے اپنی برس ہا برس کی رفاقت کوچھوڑ کر عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہوگیا تا کہ نئے پاکستان کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکوں ۔ لیکن تحریک انصاف کو قریب سے دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ میں جس سوچ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ تھا اس سوچ کے ساتھ تو عمران خان خودبھی نہیں ،اب میر ا تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک کسی حلقے کی ٹکٹ کے حصول کی خواہش ہے تو اس کی حیثیت ثانوی ہے جس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کشتیاں جلا کر تحریک انصاف کا حصہ بناتھا اس سے تو آج تحریک انصاف کوسوں دور ہوچکی ہے بلکہ مکمل طور انحراف کرچکی ہے ۔ تحریک انصاف پاکستان کی روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح ہی کی ایک سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد نظام کی تبدیلی نہیں بلکہ حکمران کی تبدیلی اور ہر جائز و ناجائز طریقے سے اقتدار کا حصول ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…