اسلام آباد سے لاہور،نوازشریف نے سفر کتنے گھنٹوں میں طے کیا؟حیرت انگیزتفصیلات سامنے اگئیں

12  اگست‬‮  2017

لاہور (این این آئی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے نے اسلام آباد سے لاہور کا سفر تقریباً ساڑھے 80 گھنٹے میں طے کیا ۔ نواز شریف نے کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ 9 اگست کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور انتہائی رش ہونے کے باعث نوازشریف کا قافلہ بمشکل دن بھر صرف15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے رات کو راولپنڈی تک ہی پہنچا

جہاں پر نواز شریف نے اپنے کارکنوں سے پہلے خطاب کے بعد نواز شریف نے راولپنڈی کے پنجاب ہاس میں قیام کیا۔ اگلے روز 10 اگست کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا قافلہ12 بجے راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوا۔ دوسرے دن ریلی نے تیزی سے سفر کیا جبکہ اس دوران سابق وزیراعظم نے دینہ، سوہاوہ اور جہلم میں کارکنوں سے خطابات کیے اور بعدازاں جہلم کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔11اگست اگست کو نواز شریف کے جہلم سے دوبارہ سفر کے لئے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا گیا تاہم روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔اس روا نواز شریف بڑے قافلے کے ہمراہ سفر طے کرتے ہوئے گجرات پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کے بعد اپنی اگلی منزل گوجر نوالہ پہنچے اور رات خرم دستگیرکے گھر قیام کیا ۔ نواز شریف کا قافلہ 12اگست کی صبح گوجرانوالہ سے براستہ جی ٹی روڈ پنجاب کے دل لاہور کیلئے روانہ ہوا اور رات آٹھ بجیلاہور کے گیٹ وے شاہدرہ پہنچ گیا۔نواز شریف کے قافلے نے اسلام آباد سے لاہور کا قافلہ تقریباًساڑھے 80گھنٹے میں طے کیا ۔شاہدرہ داخل ہونے اور خطاب کے بعد نواز شریف کے قافلے کو داتا دربار پہنچتے ہوئے مزید کئی گھنٹے لگ گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…