جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر نواز شریف کو مہنگی پڑ گئی سابق وزیراعظم کے خلاف کیابڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا؟عدالت سے آنیوالی خبر نے بھی ن لیگ میں کھلبلی مچا دی

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کی دھمکیاں، تحریک انصاف نے ن لیگ کے خلاف نیا پلان ترتیب دیدیا، کپتان کی بابر اعوان سے ملاقات، آئین و قانون کی روشنی میں لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انـصاف کے

چیئرمین عمران خان اور بابر اعوان میں ایک اہم ملاقات بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے جس میں نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر اورراولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کرنے کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے کے خلاف نیا پلان ترتیب دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف تقریر اور بیانات ناقابل قبول ہیں۔ عمران خان نے بابر اعوان کو آئین اور قانون کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر اور ن لیگی رہنمائوں کے بیانات کے حوالے سے تحریک انصاف جو بھی قانونی چارہ جوئی ہو گی وہ کرے گی جبکہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کی جانب سے راولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران عمران خان کے قتل کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمران خان نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کے روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بابر اعوان کو دفعہ 503اور 506کے رو سے قانونی طور پر ردعمل سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…