’’الزامات ہی نہیں انہیں ثابت بھی کر کے دکھائوں گی‘‘ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا۔

3  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلا لئی کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ٹیلی فون، عمران خان کے نازیبا پیغامات کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے عائشہ گلا لئی نے

عمران خان کے خلاف نازیبا پیغامات کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا جس پر ایاز صادق نے عائشہ گلا لئی کو باضابطہ تحریری درخواست جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلا لئی آج کسی بھی وقت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب عائشہ گلا لئی کی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنمائوں میں بھی کھلبلی مچ چکی ہے اور بنی گالہ ، لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں متعدد رہنماموبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے کرنے میں مصروف ہیں تاکہ صورتحال سے آگاہ ہو سکیں جبکہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عائشہ گلا لئی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کی صورت میں پیش آنیوالے قانونی معاملات پر سر جوڑ کر بیٹھ چکی ہے اور اس حوالے سے عمران خان اور اہم رہنمائوں کو امکانات اور قانونی پیچیدگیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ میں بھی کھلبلی مچ چکی ہے اور بنی گالہ ، لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں متعدد رہنماموبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے کرنے میں مصروف ہیں تاکہ صورتحال سے آگاہ ہو سکیں جبکہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عائشہ گلا لئی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کی صورت میں پیش آنیوالے قانونی معاملات پر سر جوڑ کر بیٹھ چکی ہے اور اس حوالے سے عمران خان اور اہم رہنمائوں کو امکانات اور قانونی پیچیدگیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…