میں پی ٹی آئی کی کارکن رہی ہوں، عمران خان خواتین کی عز ت کرتے ہیں

2  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی سابق رکن اور پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں، عمران خان یا دیگر قیادت نے کبھی کوئی غلط بات نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دینے والی ناز بلوچ نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ پی ٹی آئی کی کارکن رہی ہیں،کبھی پارٹی میں ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی، جب تک پارٹی میں رہی عمران خان نےاحترام کیا۔ناز بلوچ نے کہا کہ 7سال میں مجھے ایسا کوئی میسج نہیں کیا گیا، عمرن خان خواتین کی عزت کرتے ہیں، عمران خان یا دیگر قیادت نے کبھی کوئی غلط بات نہیں کی۔واضح رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی، عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا، ٹکٹ کی تقسیم میں ابھی 10 ماہ کا وقت ہے، مجھے ٹکٹ نہیں چاہے اور نہ ہی اس کی خواہش مند ہوں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…