’’بات نکلی ہے تو بڑی دور تلک جائے گی‘‘ جمشید دستی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،شہلا رضا اور جاوید لطیف بھی ہمنوا

2  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلا لئی نے جھوٹ بولا، اگر بات چلی تو ایان علی تک بھی جائے گی، جمشید دستی نے ایک اور محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عام راج پارٹی کے سربراہ اور تحریک انصاف کے حمایتی ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے نجی ٹی ویا ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’تکرار‘‘ میں عمران خان پر

عائشہ گلا لئی کی جانب سے لگائے جانے والے سنگین الزامات کو بے بنیاد ، جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات جھوٹ اور سازش کا حصہ لگتے ہیں۔ پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کی جانب سے تحقیقات کے حوالے سے مطالبے کے عندیہ پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اگر اس بات کی تحقیقات ہونی ہیں تو پھر بات ایان علی کی بھی ہو گی اور دیگر معاملات بھی اوپن ہونگے۔پروگرام میں شریک ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے عائشہ گلا لئی کے الزامات پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا سیتا وائٹ نے بھی عمران خان پر الزامات لگائے تھے؟جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سیاست میں گندا کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو کا نام لیا جاتا رہا، شہباز شریف اور ایک بیوروکریٹ کی اہلیہ کے حوالے سے باتیں ہوئی، حمزہ شہباز اور عائشہ احد کا بھی نام سامنے آیا، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ تنویر زمانی کے آصف علی زرداری پر الزامات پر اسے پروٹوکول دیا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…