چند روز قبل گورنر ہائوس میں عائشہ گلا لئی سے کس نے ملاقات کی اور وہاں کون کون موجود تھا

2  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر سنگین الزامات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میںعائشہ گلا لئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ نے مرنا نہیں، کیا پھر سے قیمتیں لگنے لگ گئی ہیں ، چند روز پہلے آپ گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کے پاس گئی تھیں

آپ کو لے جانے والا امیر مقام تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے عائشہ گلا لئی کے نام اپنے ایک ویڈیو بیان میں ان کے عمران خان پر سنگین الزامات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے ہونے کا یقین اللہ کی ذات کا محتاج ہو ان کی راہ میں پہلے بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں ہیں ۔ چند روز قبل آپ خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کرنے گئیں کیا یہ ملاقات ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے کرائی ۔ شہریار خان آفریدی نے عائشہ گلا لئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں اگر آپ کو نازیبا ٹیکسٹ میسج موصول ہوا تھا تو آپ نے اس وقت ہمیں کیوں نہیں بتایا ، آپ نے اس وقت اصولی اقدامات کیوں نہ اٹھائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے عائشہ گلا لئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو کئی مرتبہ آپ کے والد کے حوالے سے خبردار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کیا اب پھر سے قیمتیں لگنے لگ گئی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کیلئے ہدایت کی دعا کرتا ہوں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…