شیخ رشید ۔۔ وزیر اعظم؟ خورشیدشاہ نے بڑا اعلان کر دیا

30  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملےپراعتماد میں نہیں لیا ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے

وزیراعظم کے امیدوارکا اعلان زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس لئے رابطہ کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوارلانا چاہیے جس کیلئے پیر کو ملاقاتیں ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپوزیشن کی طر ف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیدیا۔چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام اپوزیشن کی جانب اپنے نام دیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے لئے ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو تاکہ ہم کرپٹ مافیا کو کسی طر ح بھی اقتدار پر قابض نہ ہونے دیں ۔دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لانے کے لئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جب تاریخی جلسے میں عوام اللہ کا شکر ادا کرے گی تو نواز شریف کو اندازہ ہو گا کہ قوم سیاسی طور پر باشعور ہو چکی ہے اور ان کے جھوٹ سے بے وقوف بننے والی نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…