’’نواز شریف کے خلاف پانامہ نہیں بلکہ اقامہ چل گیا‘‘شہباز ، فضل الرحمن یااچکزئی، اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟دھماکہ خیز انکشاف

28  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ نہیں اقامہ پر نواز شریف نا اہل، ن لیگ Victumکارڈ کھیلنے کیلئے تیار، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے بجائے پنجاب کی وزارت اعلیٰ رکھیں گے، عام انتخابات 2018میں مسلم لیگ ن کو بہتر پوزیشن میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے زیر غور نہیں، نجی ٹی وی جیونیوز کی

پانامہ فیصلے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی رائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کی پانامہ فیصلے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف صحافی و تجزیہ کارمنیب فاروق کا کہنا تھا کہ پانامہ نہیں بلکہ اقامہ پر نواز شریف نا اہل قرار دئیے گئے ہیں، ن لیگ Victumکارڈ کھیلنے کی کوشش کرے گی جبکہ پاکستان کے شہروں خصوصاََ صوبہ پنجاب کے شہروں میں پانامہ فیصلے کے حوالے سے ن لیگ کی پوزیشن میں فرق تو آسکتا ہے مگر کیونکہ پنجاب کی زیادہ آبادی دیہی ہے اور وہاں پانامہ کے حوالے سے کوئی ہلچل نہیں اور وہاں پر عام انتخابات 2018میں بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ منیب فاروق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نا اہل اور سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی امید نہیں کیونکہ پاکستان کی سیاست میں صوبہ پنجاب کا بہت اہم کردار ہے اور شہباز شریف کی خواہش ہو گی کہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہی رہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر نتائج دیتے ہوئے عام انتخابات 2018میں ن لیگ کو بہتر پوزیشن میں لا سکتے ہیں۔ ٹرانسمیشن میں میں شریک معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے اتحادیوں مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی کو بھی وزیر اعظم کے طور پر آگے نہیں لائے گی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…