عمران خان کوکین پیتے ہیں،ثابت نہ ہوا تو ۔۔۔! ن لیگ کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

27  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ڈوپ ٹیسٹ کرائیں کوکین پینا ثابت نہ ہوا تو قیادت سے پوچھے بغیر سیلوٹ کرونگا۔ہم زکوۃ کھانے والے نہیں دینے والے ہیں، شیخ رشید بتائیں پاناما کیس کی سماعت کرنے والے پانچ ججز کو اربوں روپے کی رشوت کس نے دی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ڈوپ ٹیسٹ کرائیں کوکین پینا ثابت نہ ہوا تو قیادت سے پوچھے بغیر سیلوٹ کرونگا۔

ہم زکوۃ کھانے والے نہیں دینے والے ہیں، شیخ رشید بتائیں پاناما کیس کی سماعت کرنے والے پانچ ججز کو اربوں روپے کی رشوت کس نے دی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کوکین پیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ یہ کام نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو وہ اپنے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے حاضر ہو جائیں ،اگر رپورٹ نیگٹو آئی اور ثابت نہ ہوا تو میں اپنی قیادت سے پوچھے بغیر انہیں سیلوٹ کروں گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی والدہ کی قسم اٹھا کر کہیں کہ انہوں نے کبھی جوا نہیں کھیلا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اورمیرے خاندان نے کبھی جوا نہیں کھیلا، مجھ سمیت میری پوری فیملی میں کوئی زکوۃ خیرات کھانے والا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صدقات کھانے والے نہیں صدقات دینے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی تربیت جماعت سے ہوئی ہے، ہمیں اللہ کے علاوہ کسی کا ڈرنہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں عدالت سے اشتہاری اور بھاگا ہوا نہیں ہوں ، میں نے کبھی عدلیہ اور اداروں کو برا نہیں کہا، مجھے سزا دلوانا بس ان کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ججز اور جرنیلوں کو نشانہ بناتے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا ،شیخ رشید بتائیں کہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے پانچ ججز کو اربوں روپے کی رشوت کس نے دی ؟۔حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید اس آزاد عدلیہ پر الزام تراشی کر رہے ہیں جن کو خریدنے کی جرت کوئی بھی نہیں کر سکتا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…