عمران خان کے بعد تحریک انصاف کی منی ٹریل بھی پیش،تحریک انصاف کے جوابی اقدام نے تمام سیاسی جماعتوں میں کھلبلی مچادی

24  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ایک سازش تحت حنیف عباسی سے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ کرایا ٗ عمران خان کی ذاتی منی ٹریل د ے چکے ہیں ٗ اب تحریک انصاف کی منی ٹریل پیش کررہے ہیں ٗ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر پوری دنیا کے لوگ مالی معاملات پر اعتماد کرتے ہیں ٗہم دوسری جماعتوں کے فنڈنگز کو دیکھنے کا مطالبہ کریں گے ٗ

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو جو لیبیا سے فنڈنگز ہوتی ہے اسکا بھی حساب ہونا چاہئے ٗہمارے مخالفین کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کو متنازع بنایا جائے ٗ (ن)لیگ اب ٹکڑوں میں بٹنے جارہی ہے ٗخواجہ آصف سیالکوٹ میں ایک ڈسپنسری نہیں بنا سکے اور شوکت خانم پر تنقید کرتے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے ایک سازش تحت حنیف عباسی سے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ کرایا کیس میں عمران خان کی بنی گالا اراضی اور غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے وکلاء نے بیرون ملک سے آنے والی تمام رقوم کی تفصیلات جمع کرادی ہیں ۔نعیم الحق نے کہاکہ 21 سال سے تحریک انصاف کے ساتھ ہوں مالی معاملات میں عمران خان جیسا سخت آدمی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام فنڈز کا آڈٹ ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جاتا ہے آج تک کسی نے اعتراض نہیں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ لوگ شوکت خانم ہسپتال کو دیتے ہیں کیونکہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ذاتی یا پارٹی کے معاملات ہوں ہم نے کبھی کچھ نہیں چھپایا اور نہ ہی قانون کی خلاف ورزی کی ۔فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی ذاتی منی ٹریل دے چکے ٗاب تحریک انصاف کی منی ٹریل میں پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ (ن )لیگ اب ٹکڑوں میں بٹنے جارہی ہے، ہمارے مخالفین بھی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کو متنازع بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ کی تفصیلات مانگی تھی ہم نے ساڑھے تین لاکھ کی منی ٹریل پیش کر دی ۔ انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کو کوئی نہیں جانتا تھا ٗایفیڈرین کے کوٹے ملے تو اب (ن )لیگ کے اہم رہنماء ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے راندہ درگاہ اکبر ایس بابر کہتے ہیں تین سال کی فنڈنگ کا حساب نہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا کہ 2010سے 2017تک کے فنڈز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں تین جلدوں میں تیس ہزار سے زائد افراد کی جانب سے دیے گئے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو پاکستان سے باہر خون پسینے کی کمائی واپس بھیجتے ہیں انکی حب الوطنی پر شک نہ کریں انہوں نے کہاکہ تین ملین ڈالر کے قریب رقم پی ٹی آئی کو ملی ٗتمام پیسے آفشیل بینکنگ چینل سے آئے انہوں نے کہاکہ امریکا کا قانون کہتا ہے کہ براہ راست فنڈنگ نہیں کی جاسکتی ٗہم نے ایک ایجنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کیں جسکے تمام عہدیدار پاکستان نژاد ہیں ٗڈاکٹر نصر اللہ دو ہزار دس سے دو ہزار تیرہ تک فنڈنگ کے انچارج تھے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق عمران خان نے دو سرٹیفکیٹس دئیے انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر پوری دنیا کے لوگ مالی معاملات پر اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں ایک ڈسپنسری نہیں بنا سکے اور شوکت خانم پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگ اعتماد کرتے ہیں تو ہمارا فرض ہے انکی تشویش کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فنڈنگ میں اکثریت دس سے پندرہ ڈالرز شامل ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کبھی عوامی عہدے پر نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران خاندان کے اثاثے پاکستان کے ایک صوبے کے اثاثوں سے زیادہ ہیں ٗہم دیگر جماعتوں کے فنڈنگز کو دیکھنے کا بھی مطالبہ کریں گے انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کی جماعت کو جو لیبیا سے فنڈنگز ہوتی ہے اسکا بھی حساب ہونا چاہئے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…